اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

چڑیا گھر، سفاری پارک، لانڈھی زو میں ٹھیکوں کی نیلامی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کی اہم تفریح گاہوں چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی زو میں مختلف ٹھیکوں کی نیلامی کی تیاری شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم تفریح گاہوں میں انٹری فیس، پارکنگ فیس، پلے ایریا، شاپس، کینٹین اور مخلتف اسٹالز کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی۔

کے ایم سی کی جانب سے تینوں تفریحی مقامات پر ٹھیکوں کی نیلامی کے لیے اخبارات میں اشتہارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان تفریح مقامات پر جاری ٹھیکوں کی مدت 30 جون کو مکمل ہو جائے گی۔

تینوں تفریحی مقامات پر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ٹھیکے نیلام کیے جائیں گے، تمام ٹھیکے اوپن آکشن کے تحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ایک سال کی مدت کے لیے دیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کراچی چڑیا گھر میں 4 سے 6 جولائی تک اوپن آکشن ہوگا، سفاری پارک میں 10 سے 12 جولائی تک آکشن ہوگا، سفاری پارک میں گیارہ سائٹس کے ٹھیکوں کی نیلامی ہوگی۔

چڑیا گھر اور لانڈھی زو میں مجموعی طور پر 27 سائٹس کے لائسنس جاری کیے جائیں گے، ان ٹھیکوں کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد بنے گی، جب کہ سفاری پارک میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے گیارہ ٹھیکے نیلام کیے جائیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں