اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

گھروں پر چاک کے مشکوک نشانات سے برطانوی شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : گھروں پر لگے چاک کے نشانات نے برطانوی شہریوں کو خوفزدہ کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے نشانات عموماً چور گھر لوٹنے کےلیے لگاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھ ہیمشائر کے چھوٹے سے ٹاؤن میں بسنے والے لوگ گھروں پر لگے چاک کے سفید نشانات سے شدید خوف زدہ نظر آتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ نشانات سیلز مینز نے لگائے ہیں جب کہ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ایسے نشانات چور لگاتے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ نشان لگانے کا مطلب گھر کو نظر میں رکھنا ہوتا ہے تاکہ موقع دیکھ کر گھر میں لوٹ مار کی جاسکے یا گھر میں موجود پالتو کتے کو چوری کیا جاسکے۔

جیما نامی شہری نے بتایا کہ ان کے گھر ایک سیلز مین آیا جو اپنا تعلق الیکٹرک کمپنی سے بتا رہا تھا اور اسی طرح دیگر گھروں پر ایسے ہی جعلی سیلز مین آئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفید چاک کے نشانات صرف جیما کے گھر پر نہیں بلکہ بہت سے شہریوں کے گھروں پر ایسے نشانات دیکھے گئے ہیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں