منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی: وفاقی حکومت کا تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی گھر نہ گرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی گھر نہیں گرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیرقانونی گھروں کو نہیں چھیڑا جائے گا اور نہ ہی انہیں مسمار کیا جائے گا۔

البتہ وفاقی حکومت نے پارکس، فٹ پاتھوں اور کمرشل مارکیٹوں میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات آپریشن پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

انسداد تجاوزات آپریشن پر دھمکیاں مل رہی ہیں: میئر کراچی

گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اب تجاوزات ہٹانے پر میرے بچوں کو مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انھیں موبائل دھمکی آمیز پر پیغامات ملتے ہیں۔

میئرکراچی نے بتایا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ میں منشیات اورغیر قانونی اسلحہ کا کاروبارہوتا تھا، کسی کو آپریشن سے تکلیف ہے تو کورٹ چلا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پورے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے. اس ضمن میں سپریم کورٹ کی جانب سے میئر کراچی کو سراہا بھی گیا، البتہ ایم کیو ایم پاکستان ہی کے ایک دھڑے نے فاروق ستار کی قیادت میں اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں