اشتہار

شادی میں شرکت کرنی ہے تو انٹری فیس دینی ہوگی، دلہن کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی دلہن نے شادی میں شرکت کے خواہاں مہمانوں سے 50 ڈالر انٹری فیس کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دلہن کی جانب سے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے افراد سے انٹری فیس کے مطالبے کا دلچسپ واقعہ امریکا میں پیش آیا، جی ہاں آپ نے مہمانوں کی جانب سے دلہا دلہن کو تحائف دیتے اور خوشی سے کچھ رقم ہاتھ میں تمھاتے دیکھا ہوگا لیکن امریکا کی 19 سالہ لڑکی ڈینٹی شیپ نے اپنی شادی میں انٹری فیس لاگو کردی۔

دلہن سے شادی میں شرکت کی انٹری فیس اس لیے لاگو کی تاکہ شادی کے اخراجات کو آسانی سے پورا کیا جاسکے۔

- Advertisement -

یہ ماجرا دوشیزہ کے کزن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈاٹ پر شیئر کیا جس میں اس نے بتایا کہ اتوار کو میری ایک کزن کی شادی ہورہی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ شادی میں شرکت کے خواہش مند افراد کو 50 ڈالر فیس ادا کرنی ہوگی۔

دوشیزہ نے اعلان کیا کہ شادی میں شرکت کے خواہاں افراد اسمارٹ فون ایپ وینمو کے ذریعے بھی رقم منتقل کرسکتے ہیں تاکہ انہیں قطار بناکر انتظار نہ کرنا پڑے جبکہ پہلے سے رقم دینے والے افراد کو خصوصی مہمانوں کی فہرست میں شامل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ریڈاٹ پر پوسٹ شیئر کرنے والی دلبرادشتہ لڑکی نے بتایا کہ جب میں نے اپنی کزن سے کہا کہ شادی میں شرکت کی فیس ادا نہیں کرپاؤں گی تو دلہن نے خاندان کے بڑوں سے رابطہ کیا جو میرے لیے باعث شرمندگی بنا اور میرے اہل خانہ نے مجھے بد تمیز قرار دیا۔

مذکورہ لڑکی نے بتایا کہ میری کزن (دلہن) اس طرح اپنی شادی پر ہونے والا خرچہ وصول کرنا چاہتی تھی۔

دلبرداشتہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے اسے کہا کہ اس طرح میں شادی میں شریک نہیں ہوپاؤں گی کیونکہ میرے لیے اتنی رقم کا بندوبست کرنا مشکل ہے، میرے والدین نے مجھے انٹری فیس دینے کی پیشکش کی تاہم میں نے انکار کردیا۔

یہ بات تو درست ہے کہ آج کل شادیاں واقعی بہت مہنگی ہوچکی ہیں جس کا ایک عام آدمی کے لیے انتظام کرنا مشکل ہوگیا ہے مگر کیا اخراجات پورے کرنے کا یہ طریقہ مناسب ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں