بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کا آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا، شیڈول کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن 22 دسمبر کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے،
اس مرحلے میں میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

جاری شیڈول کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کا آغاز 9 دسمبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی 9 اور 10 دسمبر کو وصول کئے جائیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 11 اور 12 دسمبر کو ہوگی۔

کاغذات کے مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں 14 دسمبر تک دائر ہو سکیں گی اور امیدوار 16 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انتخابات کیلئے 22 دسمبر کو پولنگ ہو گی جبکہ نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن 28 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا اور 31 دسمبر کو منتخب نمائندوں سے حلف لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں