اشتہار

کراچی میں ‘آشوب چشم’ کی وبا خطرناک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آشوب چشم کی وبا خطرناک ہوگئی، کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ وائرل تیزی سے پھیل رہا ہے جو اپنا دورانیہ مکمل کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی، شہر قائد کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں آشوب چشم کے کیسسز سامنے نہ آرہے ہوں۔

سول ، جناح اور عباسی شہید اسپتال سمیت نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور کلینکس میں لوگوں کی بڑی تعداد آشوب چشم کے ساتھ آ رہی ہے۔

- Advertisement -

کراچی کے سرکاری ونجی اسپتالوں میں مریضوں کا معائنہ کیاجارہا ہے ، جناح اسپتاح،سول اسپتال ، لیاری جنرل اسپتال ، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد ، نیو کراچی میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

کنسلٹنٹ آئی سرجن ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کی او پی ڈی میں ہر عمر کے متاثرہ افراد معائنہ کیلئے آتے ہیں، وائرل تیزی سے پھیل رہا ہے جو اپنا دورانیہ مکمل کرتا ہے۔

ڈاکٹر وجے کمار کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراداورمتاثرنہ ہونےوالےافراددونوں ہی احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہو رہا ہے ۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں