تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کرونا ویکسین، ترک صدر نے بڑی خوش خبری سنادی

استنبول: ترک صدر رجب طیب  اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوگی۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے خوش خبری سنائی کہ ترکی نے مقامی طور پر کرونا ویکسین تیار کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے ٹرائلز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی خوراکیں بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کردیں، آئندہ برس اپریل میں ویکسین مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے پہلے اپنے ملک کی سوچ خود غرضانہ ہے، ویکسین دنیا بھر کے تمام انسانوں کو ایک ساتھ ہی دستیاب ہونا چاہیے، دراصل یہی انسانیت ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا کی 95 فیصد تک مؤثر ویکسین کی قیمت پاکستان میں کیا ہوگی؟

اردوان کا کہنا تھا کہ ’کرونا بحران ترکی کے طے شدہ اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنے گا، ہم خطے کے مسائل سے بھی لڑ رہے ہیں تاکہ لوگوں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ ہوسکے جبکہ عالمی نظام زبانی خرچ کر کے اقدامات کررہا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے 18 سال کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد ترکی کو طاقتور ملک بنایا، اب اسے کمزور ماضی کی طرف جانے نہیں دیں گے‘۔

واضح رہے کہ ترک صدر نے رواں سال جون میں کرونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ترکی مقامی سطح پر ایسی ویکسین تیار کرے گا جس سے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’کوویڈ 19 کا علاج کرنے والی دوا کا ٹرائلز ہوگا اور پھر رجسٹریشن کا عمل مکمل کر کے اسے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا‘۔

یاد رہے کہ ترکی نے چین میں تیار ہونے والی ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں خریدنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ترکی کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی چینی کمپنی سے رواں برس کے اختتام تک ایک کروڑ سے زائد کرونا ویکسین خریدے گا جبکہ  ہم کرونا ویکسین کے ٹیکے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی فائزر سے بھی معاہدے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین کی فراہمی، بل گیٹس نے پھر دل جیت لیے

خیال رہے کہ ترک سائنسدان جوڑے کی جانب سے خود 16 کرونا ویکسین کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے قبل ترکی سنوویک اور فائزر سے کرونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی سنوویک نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین جنوری کے اختتام تک مکمل طور پر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -