ترک صدر رجب طیب اردوان کا اسرائیل پر ایرانی ڈرونز حملے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
انقرہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل خطے میں بڑی جنگ کو ہوا دے رہا ہے، غزہ میں نسل کشی اور ظلم کے رکنے تک خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشرقِ وسطی میں تباہی کا ذمہ دار اسرائیل وزیرِ اعظم نتین یاہو کو قرار دیا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں۔
ڈیوڈ کیمرون کا اسرائیل آمد کا امکان، وجہ سامنے آگئی؟
ترک صدر نے کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہے۔
واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ایران نے میزائل حملے کرکے اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔