جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اردوان نے اسرائیل کو ’دہشتگرد‘ ریاست قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ’دہشتگرد‘ ریاست قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک پر شدید تنقید کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جو غزہ میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی مین ملوث ہے۔

جرمنی کا دورہ کرنے سے دو روز قبل انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف فوجی مہم اور انسانی تاریخ کے سب سے بے رحمانہ حملوں کو مغرب کی سپورٹ حاصل ہے۔

- Advertisement -

ترکیہ صدر نے اسرائیلی حکام کو جنگی جرائم کرنے پر عالمی عدالت انصاف سے سزا دلانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ حماس دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ وہ سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں الیکشن جیتی۔

امریکا، برطانیہ، یورپی یونین و دیگر کچھ ممالک حماس کو دہشتگرد گروپ قرار دیتے ہیں لیکن ترکیہ نے نہ صرف اس کے ارکان کی میزبان کی ہے بلکہ وہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔

اردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے شہریوں پر نقل مکانی کے دوران وحشیانہ بمباری کی جاتی ہے یہ ریاستی طور پر دہشتگرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آج میں دل سے کہہ رہا ہوں کہ اسرائیل دہشتگرد ریاست ہے۔‘

ترکیہ صدر نے کہا کہ ہم سچ کہنے سے کبھی نہیں شرمائیں گے کہ حماس اپنی زمین، غیرت اور لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں