تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فن لینڈ کی نیٹو رکنیت پر اردوان ’مان‘ گئے

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے عندیہ دیا ہےکہ انقرہ جلد ہی فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی توثیق کر سکتا ہے اور سویڈن سے علیحدہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔

ایک سال پہلے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے کئی دہائیوں کی عدم ہم آہنگی کو ترک کرکے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی۔

نیٹو کے تمام 30 ارکان نے ان کی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا اور 28 نے ان کے الحاق کی توثیق کر دی تھی تاہم صرف ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔

ترکیہ نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔ انقرہ نے نے ان دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جو کہ ترکیہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کی کھلے عام حمایت نہ کرنے کا ایک وعدہ ہے۔

ترکیہ کی حکومت سویڈن پر ان گروہوں کے بارے میں بہت نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتی ہے جنہیں "دہشت گرد” تنظیمیں اور وجود کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے جس میں کرد گروپ بھی شامل ہیں۔

سویڈن میں مظاہروں کے ایک سلسلے سے ترک حکام بھی ناراض ہیں جن میں اسلام مخالف کارکن کا احتجاج بھی شامل ہے جس نے ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کیا تھا۔

انقرہ نے کہا ہے کہ اسے فن لینڈ کی رکنیت کے ساتھ کم مسائل ہیں۔ بدھ کے روز صحافیوں کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ترکی اس ہفتے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو کے دورے کے بعد فن لینڈ کی رکنیت کی توثیق کر سکتا ہے؟
تو صدر اردوان نے جواب دیا اللہ اچھا کرے گا، اگر یہ سب کے لیے بہتر ہو۔

اردگان نے کہا کہ ہم اس پراسس پر عمل کریں گے اپنے حصے کا کام کریں گے ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے جمعہ کوفن لینڈ کے صدر سے ملاقات کریں گے اور جو وعدہ ہم نے کیا ہے اسے پورا کریں گے۔

فن لینڈ کے صدر جمعرات کو وزیر خارجہ پیکا ہاویسٹو کے ساتھ ترکی پہنچنے والے ہیں۔

Comments

- Advertisement -