تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حلف برداری کے بعد اردگان کا پہلا سرکاری دورہ، آذربائیجان پہنچ گئے

انقرہ: اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں نئے صدارتی جمہوری نظام کے تحت اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صدر رجب طیب اردگان آج اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آذربائیجان پہنچے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر اس اہم دورے پر اذربائیجان کے اہم عہدیداروں سے ملیں گے اور تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

آذربائیجان پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اہم منصوبے پر بھی غور کر رہے ہیں۔


رجب طیب اردگان نےترکی کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا


ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان 12 جون کو گیس کے اہم منصوبے کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اور ہم اس میں مزید اقدامات کے خواہاں ہیں جس سے معیشت پر بھی بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ 9 جولائی کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ممنون حسین تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے علاوہ ازیں بائیس ملکوں کے سربراہان اور اٹھائیس وزرائے اعظم سمیت مختلف ملکوں کے اعلیٰ وفود نے بھی شرکت کی تھی۔


ترک صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا


واضح رہے کہ رجب طیب اردگان نے صدارتی انتخابات میں 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف محرم انسے 31 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -