ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے، کسی کے پاس بھی غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار نہیں۔
رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو مین امریکی صدر ڈونؒڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی فوٹیج دیکھ کر ٹرمپ کو کیا ہوا؟
ان کا کہنا تھا کہ امریکا تک سفر کرنا فلسطینیوں کے لیے بہت طویل سفر ہوگا، مصر، اردن اور سعودی عرب فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسائیں۔