استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے صدر ایمل میکرون کو دماغی مریض قرار دے دیا۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ ’اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی اور وہ خود اس چکر میں پڑ کر اپنے آپ کو ختم کر لے گا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مسلمان مخالف اتحاد یورپین ممالک کو ڈوبا دے گا’۔
رجب طیب اردوان نے اسلام مخالف بیانات پر فرانس کے صدر کو دماغی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میکرون کو علاج کی ضرورت ہے‘۔
مزید پڑھیں: اسلام مخالف بیان، ترک صدر نے یورپی ممالک کو خبردار کردیا
رجب طیب اردوان نے پیش گوئی کہ کہ 2022 کے بعد میکرون فرانس کے صدر نہیں ہوں گے، انہیں متعصبانہ سوچ کی وجہ سے انتخابات میں شکست ہوگی‘۔
ترک صدر نے اسلام اور مسلمانوں کے دفاع پر فلسطینی تنظیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ ترکی دنیا میں وہ واحد جرأت مند ملک ہے جو مسلمانوں اور اسلام کا کھل کر دفاع کررہا ہے۔