ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے ناقابل قبول منصوبے پر امریکا کو خبردار کر دیا۔
دورہ پاکستان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں غلط حساب کتاب کر رہا ہے ٹرمپ کے پیش کیےگئے ناقابل قبول منصوبےکو مسترد کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکا ہمارے خطے کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہا ہے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی شدیدمذمت کرتے ہیں زبردستی نقل مکانی کو منظور کرنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے یہ ظلم ہو گا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے فلسطین کےعوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کڑے وقت میں فسلطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔