انقرہ : ترکیہ میں رجب طیب اردوان کی فتح اور سیاسی استحکام کے بعد مہنگائی میں کمی آگئی۔افراط زر کی شرح 40 فیصد گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اردوان کی شاندار کامیابی کے بعد عوام کو بھی بڑا ریلیف مل گیا، ملک میں سیاسی استحکام کے بعد مہنگائی میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سالانہ افراط زر کی شرح 16 مہینوں میں پہلی بار مئی میں 40 فیصد سے نیچے گر گئی۔ سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائسز کی شرح 39.6 فیصد کے ساتھ مستحکم رہی۔
- Advertisement -
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تیسری مدت کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد افراط زر سے نمٹنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ ترکیہ میں گزشتہ سال نومبر میں افراط زر کی شرح سست ہونا شروع ہوئی تھی۔