اشتہار

معروف ٹیلی کام کمپنی کا ہزراوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : عالمی سطح پر ٹیلی کام کا ساز و سامان بنانے والی کمپنی ایریکسن نے سویڈن میں تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل مائیکروسافٹ، میٹا اور الفابیٹ جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی معاشی حالات کے پیش نظر اب اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرچکی ہیں تاہم ایریکسن کمپنی کا یہ اقدام ٹیلی کام انڈسٹری کو کافی حد تک متاثر کرسکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایریکسن کمپنی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں گزشتہ پیر کے روز کمپنی جس کے اس وقت دنیا بھر میں 1لاکھ 5ہزار سے زیادہ ملازمین کام کررہے ہیں نے سوئیڈن میں تقریباً 1,400 ملازمین کی کمی کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

اگرچہ ایریکسن کی جانب سے یہ ظاہر نہیں کیا کہ کون سا ملک سب سے زیادہ متاثر ہوگا، تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی تھی کہ شمالی امریکہ سب سے زیادہ متاثرہوگا اور بھارت جیسی بڑھتی ہوئی مارکیٹیں سب سے کم ہوں گی۔

کمپنی نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ وہ 2023 کے آخر تک لاگت میں 9 بلین کراؤنز ($ 880 ملین) کی کمی کر دے گی کیونکہ شمالی امریکہ سمیت کچھ مارکیٹوں میں مانگ کم ہو جاتی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاشبہ آنے والے دنوں میں دیگر ممالک میں بھی مزید ہزاروں ملازمین کے نکالے جانے سے متعلق اعلان کیا جائے گا، آخری بار ایریکسن نے2017 میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں شروع کی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اور سویڈش لیبر آرگنائزیشن کے درمیان اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے کئی مہینوں تک بات چیت ہوئی ہے اور اب اس ساری صورت حال کو ہینڈل کرنے کے لئے سویڈش یونینز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں