پی ایس ایل 7 میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والی ایرن ہالینڈ نے لاہور پہنچتے ہی نئی تصاویر شیئر کردیں۔
پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے غیرملکی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ کو لاہور کا کمنٹری باکس پسند آگیا، ایرن نے کمنٹری باکس کی تصاویر شیئر کردیں۔
ایرن ہالینڈ نے لاہور پہنچنے پر خوش آمدید لکھا اور کہا کہ سب سے خوبصورت کمنٹری باکس ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا ہیش ٹیگ لاہور کا بھی استعمال کیا۔
Welcome to #Lahore .. & the prettiest commentary box I ever did see! 😍
Wearing @witcheryfashion @thePSLt20 pic.twitter.com/eHmtkvCohR— Erin Holland (@erinvholland) February 10, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 7 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہوگیا، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایونٹ کے 16ویں میچ میں مدمقابل ہیں۔
اس سے قبل ایرن نے کراچی میں میچز پر مکمل کرنے پر بھی شہر قائد کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔