منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پی آئی اے کے سسٹم میں خرابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے کے ای آر پی سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں ایئرلائن کا دفتری امور رک گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے تمام امور ای سسٹم ای آر پی کے تحت نمٹائے جاتے ہیں جس میں خرابی سے دفتری امور میں تعطل آیا ہے۔

ایئرلائن کے آئی ٹی حکام ای آر پی میں فنی خرابی دور کرنےکی کوششیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ای آر پی سسٹم بحالی کی کوششیں جاری ہیں، ای آر پی سسٹم  میں خرابی دور کرنے کیلئےآئی ٹی انجینئرز کام کر رہے ہیں۔

ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ ای آر پی سسٹم سے فنی خرابی دور کر کے جلد  بحال کر دیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) پاکستان کا قومی ایئرلائن ہے۔ یہ ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر پروازیں انجام دیتا ہے۔ PIA کا مرکز اسلام آباد ہے، اور اس کے اہم ہبز کراچی اور لاہور ہیں۔ ایئرلائن کا مقصد پاکستان کو دنیا سے جوڑنا اور معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں