جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ارطغرل عازی کے سپاہی نے پاکستانی اداکار کو ’بھائی‘ بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں علی یاربے کا کردار ادا کرنے والے جیم اوجان نے پاکستانی اداکار کو بھائی بنا لیا۔

جیم اوجان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔

علی یاربے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نے لکھا کہ ’ملاقات کرنے کا شکریہ میرے بھائی’۔

 

View this post on Instagram

 

THANK’S FOR YOUR VISIT MY BROTHER. @imranabbas.official @kirazinannesi

A post shared by Cem Uçan (@cemucann) on

- Advertisement -

دوسری جانب عمران عباس نے بھی ترک اداکار کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ترک اداکار کے ساتھ ملاقات بہترین رہی‘۔

سوشل میڈیا پرشیئرکی جانے والی تصاویر میں سے کچھ میں دونوں اداکار اسنوکر بھی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔علاوہ ازیں کچھ میں وہ بیٹھ کر گفتگو بھی کررہے ہیں۔

عمران عباس سیرو تفریح کی غرض سے ان دنوں ترکی میں ہی ہیں جبکہ اُن سے قبل سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی اکتوبر کے آغاز پر ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری بھی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں