جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ارطغرل غازی کی پاکستانی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی مرکزی کردار انجن التان نے پاکستانیوں کو  74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی مرکزی کردار انجن التان نے ترکی میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اردو زبان میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔

- Advertisement -

ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انجن التان کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم  یوم آزادی کے موقع پر اپنے بھائی انجن التان کی جانب سے  پیار اور مخلص خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کے مشکور ہیں، وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بلال خان پاشا نے سفارتخانے کے دورے کے دوران انجن التان کو ایک کتاب بھی تحفے میں دی۔

یاد رہے مئی میں پاکستان میں نشر ہونے والے ترک ڈرامے’’ ارطغرل‘‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے، اس سیریل نے پاکستان میں یوٹیوب ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

ڈرامے میں ارطغرل اور حلیمہ سلطان کے کردار کو خوب پذیرائی ملی ہے، س ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کو عروج بخشنے والے بہادر قائی سردار ارطغرل غازی کے گرد گھومتی ہے،جنہوں نے چھے سو سال تک حکومت کرنے والی عظیم سلطنت عثمانیہ کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں