جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

اطغرل غازی کے اہم کردار کی آواز میں ’دل دل پاکستان‘ نغمے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: پاکستان میں مشہور ہونے والے ترک ڈرامہ سیریل دیریلیش ارطغرل میں بہادر سپاہی عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نے دل دل پاکستان گا کر پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

عبد الرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال نے دل دل پاکستان جان جان پاکستان گنگنایا اور پاکستانی مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایک روز قبل ارطغرل غازی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ’انجن التان‘ نے بھی پاکستانی مداحوں کو اردو زبان میں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ اُن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بہت زیادہ وائرل بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ڈرامے میں علیمہ خان کا کردار ادا کرنے والی اسری بلجگ اور جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات جاری کیے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی ماڈل سے ارطغرل کی حلیمہ نے معذرت کرلی

ترک اداکار جلال نے عید سے پہلے پیش آنے والی فضائی حادثے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پکچر پر بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا اور ساتھ میں لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں