بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی اور 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کاروائیاں کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا گرفتار ملزمان میں محمد نبی اور امین اللہ شامل ہیں، ملزم محمد نبی نے عمان فرار ہونے کی کوشش کی ملزم کے موبائل فون سے متعدد جعلی ویزے اسٹیکرز بھی برآمد کر لئے گئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کی گھناونے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا، ملزم کو کمپوزٹ سرکل مردان منتقل کر دیا گیا جبکہ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ملزم امین اللہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے منظم گینگ سے مذکورہ جعلی کارڈ بنوایا ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا ، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں