ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

تین سیاست دانوں‌ کی جیل سے فرار ہونے کی کوشش، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ فلم ’اسکیپ فرام پریٹوریا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں سیاستدانوں کے جیل سے فرار ہونے کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

ہیری پورٹر اور ویمن ان بلیک جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ہدایت کار ڈینیل ویبر  کی نئی فلم کا ٹریلر آتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فلم ایسے سیاست دانوں پر بنائی گئی جو آزادی کی جدوجہد میں جیل جاتے اور پھر وہاں سے فرار ہوتے ہیں۔

سیاست دانوں کا مرکزی کردار ٹم جین کن اور اسٹیفن لی نے ادا کیا  جبکہ ایان ہارٹ، مارک لیونارڈ ونٹر، نتھن پیج بھی دیگر کرداروں‌ میں‌ شامل ہیں۔

ڈینیل ویبر کا کہناہے کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، جس میں جیکن اور لی نے بہت عمدہ اداکاری کی۔ فلم کی کہانی جنوبی افریقا کی جماعت نیشنل کانگریس کے رہنماؤں پر بنائی گئی جنہیں 1978 میں دہشت گردی کا الزام عائد کر کے قید کی سزا سنائی گئی۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکن اور لی جس بیرک میں قید ہوتے وہاں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے، اُس کے باوجود دونوں جیل سے بھاگنے کا منصوبہ بناتے اور ایک مہینے پر اپنے پلان میں کامیاب ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں