بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اسکیپ پلان 2 بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار سلویسٹر اسٹالون اور آرنلڈ شوازینگر کی مشہور فلم اسکیپ پلان کا سیکوئل بننے جارہا ہے جو چینی اور امریکی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہوگی۔

سنہ 2013 میں آنے والی اسکیپ پلان رے بریسلن نامی ایک ایسے ذہین و فطین شخص کی کہانی تھی جو مختلف جیلوں سے نکل بھاگتا تھا اور اس کام کے پیسے وصول کرتا تھا۔ یہ کام دراصل وہ حکام کی ایما پر کرتا تھا جو اپنی جیلوں کی سیکیورٹی کی جانچ کرنا چاہتے تھے۔

plan-2

مختلف الجھاووں میں وہ ایک بحری جہاز پر قائم ایسی جیل میں جا پہنچتا ہے جہاں کا نگران اس کی حقیقت کو جانتے ہوئے بھی اسے قید رکھتا ہے۔ یہاں بریسلن کی ملاقات روٹمیئر نامی شخص (آرنلڈ شوازینگر) سے ہوتی ہے اور یہ دونوں مل کر اس جیل سے نکل بھاگنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بریسلن اپنی ذہانت کے بل بوتے پر اپنے محل وقوع کا اندازہ لگاتے ہوئے اس قید خانے سے زندہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

plan-3

فلم اسکیپ پلان 2 میں سلویسٹر اسٹالون اپنا سابقہ کردار ہی نبھائیں گے البتہ آرنلڈ کے کردار کے بارے میں غور و حوض جاری ہے۔ یہ دونوں اداکار ایکسپینڈ ایبلز سیریز میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اسکیپ پلان 2 چینی اور امریکی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہوگی اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں