تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک جانور نے پورا سسٹم جام کردیا، شہری خوفزدہ

سڈنی: آسٹریلیا میں منتقلی کے دوران غصیلے بیل نے چلتے ٹرک سے چھلانگ لگا کر  ٹریفک کی روانی متاثر کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک ٹرک کے ذریعے بیل کو دوسرے مقام پر منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران اُس نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں واقع ’مُرے پل‘ پر ایک دیوقامت بیل کو آزادانہ گھومتے دیکھا۔

شہریوں نے بتایا کہ بیل نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی اور پھر دوڑ لگا دی۔

ٹرک ڈرائیور اور وہاں پر موجود چند شہریوں نے بیل کو گھیر کر آبادی سے دور کیا کیونکہ اُس وقت وہ اس قدر غصے میں تھا کہ کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتا تھا۔ سب سے پہلے ٹرک ڈرائیور نے بیل کے پیچھے دوڑ لگائی اور اُسے سنسان علاقے کی طرف جانے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: آدھی رات کو بھاگنے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

عینی شاہدین کے مطابق بیل کے بھاگنے کے بعد پُل پر ٹریفک کی روانی بالکل بند رہی جبکہ اس پُل کو مصروف اوقات میں کبھی بند نہیں کیا جاتا، ٹریفک روانی متاثر ہونے کی وجہ سے نظام درہم برہم ہوا جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جب جائے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور نے شہریوں کی مدد سے بیل کو دوبارہ ٹرک میں منتقل کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -