تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

گائے فارم سے نکل کر کہاں پہنچ گئی؟ دیکھنے والے حیران

سڈنی : آسٹریلیا کے ایک گاؤں میں کیٹل فارم میں موجود درجنوں گائے نکل کر ساتھ والے پڑوسی کے باغ میں جا گھسیں ان میں سے ایک گائے بچوں کے جھولے میں جاکر بیٹھ گئی جسے بڑی تگ و دو بعد نکالا گیا۔

آسٹریلیا کے ایک گاؤں وکٹوریہ میں قائم ایک کیٹل فارم کی 40 گائے باڑے سے نکل کر ساتھ والے پڑوسی کے باغ میں چلی گئیں، جہاں وہ ہری ہری گھاس پر مٹر گشت کرتی رہیں اور پھر آرام سے بیٹھ گئیں۔

اس دوران 700کلو گرام وزنی ایک گائے بچوں کے کھیلنے کیلئے لگائے گئے ٹریمپولین میں جاکر بیٹھ گئی، لیکن جب اس نے اٹھنا چاہا تو چاروں اطراف لگے اسپرنگوں کی لچک سے حرکت نہ کرسکی اور وہیں پھنس کر رہ گئی۔

. "ٹریمپولین یعنی کسی چپٹے مستطیل فریم میں اسپرِنگوں سے بندھا ہوا ہوتا ہے جس پر بچے اچھلتے ہوئے لطف انداز ہوتے ہیں”

اس حوالے سے پڑوسی خاتون نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کی رات اپنے گھر کے باہر ٹریمپولین پر گائے کو بیٹھے دیکھا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ یہاں پھنس چکی ہے اور لچک کے باعث کھڑے ہونے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں اس گائے کو وہاں سے اٹھانے کیلئے اس کے مالک سے رابطہ کیا اور کافی دیر کی محنت اور احتیاط کے بعد ایک ٹریکٹر کی مدد سے اسے وہاں سے نکالا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ گائے کو وہاں سے اتارنے میں کتنا وقت لگا ہوگا لیکن ہم صبح ساڑھے 3 بجے تک گھر واپس آئے تھے۔

اس حوالے سے جانوروں کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ شام کے اوائل میں 40 کے قریب گائیں فارم سے فرار ہوگئی تھیں اور جنہیں جلد واپس لایا گیا سوائے اس ایک گائے جو ٹریمپولین میں پھنس گئی تھی ۔

Comments

- Advertisement -