جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ایشا دیول نے فلموں میں کام کرنے کیلیے والد دھرمیندر کو کیسے راضی کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ ایشا دیول نے فلموں میں کام کرنے کیلیے والد و لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو راضی کرنے کے بارے میں خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود والد دھرمیندر نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اداکاری کیلیے والد اور والدہ میں سے کس کو منانے میں وقت لگا تو انہوں نے بتایا کہ والد کو بہت مشکل سے راضی کیا تھا۔

ایشا دیول نے بتایا کہ والد ہمیں فلمی دنیا سے محفوظ رکھنا چاہتے تھے لیکن دوسری طرف میں اداکاری کیلیے کافی پُرجوش تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار مجھے فلمساز بونی کپور نے ’کوئی میرے دل سے پوچھے‘ کا اسکرپٹ دکھایا لیکن مجھے ’نا تم جانو نا ہم‘ میں بھی کام کرنا تھا لہٰذا میں نے ایک ہی وقت میں دنوں فلموں کیلیے شوٹنگ کی۔

ایشا دیول نے حال ہی میں والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر کو ان کی شادی کی 44ویں سالگرہ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

جوڑے کی شادی 44 سال قبل ہوئی تھی لیکن ان کی ازدواجی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے پر اس کے باوجود دونوں نے طلاق نہیں لی بلکہ اس رشتے کو ساتھ ساتھ لے کر چلتے رہے۔

اگرچہ دھرمیندر زندگی میں طویل عرصہ ہیما مالنی، ایشا دیول اور آہانا دیول سے دور رہے لیکن ایشا دیول کی شادی پر تمام رنجشیں بھلا کر انہیں پھر سے گلے لگایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں