شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔
اداکارہ ایشل فیاض سے شو کے میزبان نے شادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’انڈسٹری میں اگر شادی کرنے کا موقع ملے تو کس سے کریں گی؟‘
سوال کے جواب میں ایشل فیاض نے کہا کہ ’سارے تو پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں‘۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ان سے ہی شادی کرنا چاہتی ہیں آپ شادی شدہ افراد سے۔؟‘
ایشل نے میزبان سے سوال کیا کہ آپ شادی شدہ ہیں، اس پر میزبان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی دو بچے ہیں میرے اتنا شادی شدہ ہوں۔‘
میزبان نے کہا کہ میں سمجھ گیا انڈسٹری میں آپ کن سے شادی کرنا چاہتی ہیں اس پر ایشل نے کہا کہ آپ بتائیں وہ کون ہیں؟
شو کے میزبان نے کہا کہ کیا ان کا پروڈکشن ہاؤس ہے، ایشل نے کہا کہ نہیں پھر فوری انہوں نے اداکارہ حمزہ علی عباسی کا نام لیا۔