پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایشل فیاض کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ایشل فیاض کے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد ہیکرز کی جانب سے اس پر نامناسب ویڈیوز شیئر کردی گئیں۔

ایشل فیاض نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اس سے متعلق اطلاع دی۔

ان کے اکاؤنٹ پر ابتدائی طور پر نیٹ فلکس کی سیریز اور فلموں کی کلپس پوسٹ کی گئیں جن میں رومانوی کلپس بھی شامل تھے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ان کے پیج کو رپورٹ کیا جائے تاکہ جلد از جلد یہ پیج بلاک ہوجائے۔

ایشل فیاض نے بتایا کہ اس پیج پر ان کا کوئی اختیار نہیں ہے اور بارہا کوششوں کے باوجود وہ پیج ری کور نہیں کرسکی ہیں۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرنے کے بعد سے انسٹا صارفین کی جانب سے انہیں فیس بک پیج کا اختیار واپس لانے کے لیے کئی مشورے دیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں