اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کر دی، چیئر مین نیب نے اینٹی کرپشن کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کر دی، چیئر مین نیب نے اینٹی کرپشن کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکیڈمی میں انویسٹی گیشن افسران کی ٹریننگ کرائی جائےگی۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب پاکستان کا سب سے بڑا اینٹی کرپشن ادارہ ہے، ادارے کا کام ملک سے کرپشن کی جڑوں کوختم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020 کاسال جامع تربیت کا سال ہوگا۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی مسلسل جدید ٹریننگ کی جا رہی ہے، تربیت کا مقصد تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی مہارت کو بڑھانا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب کو پیشہ ورانہ اور ماہر افرادی قوت درکار ہے۔
نیب تفتیشی افسران کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے، چیئرمین نیب
یاد رہے کہ رواں سال 31 فروری کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تفتیشی افسران، پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط پر تربیت کو اہمیت دیتا ہے۔