تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے والا جہاز کہاں غائب ہوا؟ دلچسپ واقعہ

ایتھوپین ایئرلائن کے پائلٹ نے جہاز کو لینڈ کی مگر وہ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کے پائلٹ نے ایئرپورٹ سے دور زیر تعمیر اور غیر فعال ہوائی اڈے پر غلطی سے جہاز اتار دیا تھا جس کی وجہ سے لینڈ ہونے کے باوجود جہاز کسی کو نظر نہ آیا۔

یہ واقعہ افریقائی ملک زیمبیا میں پیش آیا جہاں ایتھوپیا سے آنے والے مال بردار طیارے کو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا مگردلچسپ صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب مال بردار طیارے کو پائلٹ نے بغیر کسی وجہ کے کچے علاقے میں باحفاظت اتارا۔

رپورٹ کے مطابق جب پائلٹ نے جہاز کو زیرتعمیر ایئرپورٹ کی طرف اتارنا شروع کیا تو کنٹرول روم سے اُسے پیغامات بھیجے گئے اور کنٹرول ٹاور سے پوچھا جاتا رہا کہ آپ نے اگر لینڈنگ کرلی تو ہمیں نظر کیوں نہیں آرہے۔

مزید پڑھیں: جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بوئنگ میکس طیارہ پہلی بار پاکستان میں لینڈ کرے گا

کنٹرول ٹاور پر جب پائلٹ نے لینڈنگ کی تصدیق کی تو وہاں افراتفری پھیل گئی کیونکہ لینڈ ہونے کے باوجود جہاز رن وے پر نظر نہیں آرہا تھا۔

ایک منٹ کے لیے انتظامیہ کو محسوس ہوا کہ شاید جہاز کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا یا اُسے ہائی جیک کرلیا گیا، اسی پیش نظر سیکیورٹی فورسز کو بھرپور تیاری کے ساتھ اطراف میں بھیجا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ جہاز ایئرپورٹ کے اُس حصے میں اترا جو زیر تعمیر اور غیر فعال ہے، یہ وہ حصہ ہے جہاں تاحال فضائی آپریشن بحال نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق پائلٹ نے غلطی سے جہاز کو رن وے سے 15 کلومیٹر دور اتار لیا تھا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ یہاں پہلی بار آیا، اس لیے اُسے بالکل بھی اندازہ نہیں ہوا اور نہ ہی لینڈنگ کے وقت کوئی پریشانی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -