اسلام آباد میں ایتھوپیا کے وزیر مملکت نے سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر مملکت مسگانو آرگا نے اسلام آباد میں سفارتخانےکا افتتاح کیا جس میں پاکستانی وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ 1973 میں ذوالفقار بھٹو نے ایتھوپیا سے تعلقات کی بنیاد رکھی، یہ ایک طویل سفر ہے، مستقبل میں مزید بہتری کی جانب جائے گا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افریقہ اور پاکستان میں فاصلے مزید کم ہوں گے، امید ہے کہ ایتھوپیا افریقہ کے لئے ایک گیٹ وے ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سفارتخانے کے افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔