تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نئے سفری قوائد وضوابط جاری، کئی ممالک کے مسافروں کیلئے ‘آن ارائیول’ ویزے کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ایئرلائن ‘اتحاد ایئرویز’ نے نئے سفری قوائد وضوابط جاری کردیے اور 70 ممالک کے مسافروں کے لیے آن ارائیول ویزے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتحاد ایئرویز نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے سفری اصولوں میں تبدیلیاں کی ہیں جبکہ آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں میں امریکا، چین، مادیپ، فرانس، برطانیہ اور روس سمیت 70 ممالک کے مسافر شامل ہوں گے۔ سفر کے اہل مسافر ہی ‘یو اے ای’ آسکتے ہیں۔

Planning a Trip to UAE? Etihad Announces Visa on Arrival for Passengers  From 70 countries. - Bhatkallys.com

اماراتی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی، یو اے ای ویزا ہولڈز اور اہلیت رکھنے والے مسافروں کو آن ارائیول ویزا سہولت ملے گی، یعنی وہ ابوظہبی پہنچ کر ویزا حاصل کریں گے۔

اتحاد ایئرویز نے بتایا کہ فہرست میں شامل 70 ممالک کے مسافر کو پیشگی ویزے کی درخواست دائر نہیں کرنا پڑے گی، بلکہ انہیں یو اے ای پہنچ کر ویزا ملے گا، وہ اماراتی ایئرپورٹ پر امیگریشن سے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

آن ارائیول ویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست میں آسٹریلیا، بیلجیئم، برازیل، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، کورین، برطانیہ، ریاست متحدہ ہائے امریکا اور یوراگوئے سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

بھارت سے صرف وہ مسافر یو اے ای آسکتے ہیں جو اماراتی شہری، سفارتکار، گولڈن اور سلور ویزا ہولڈرز ہوں۔ متحدہ عرب امارات داخلے کے لیے مکمل ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -