تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عائشہ المنصوری نے عرب امارات کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون عائشہ المنصوری نے ملک کی پہلی کمرشل پائلٹ کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ عائشہ المنصوری امارات کی قومی ائیر لائن اتحاد کے ساتھ طویل عرصے سے منسلک ہیں، انہوں نے سال 2007 میں اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا تاہم اب اتحاد نے المنصوری کو تجارتی ایئر لائن میں متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون اماراتی کیپٹن کے طور پر نامزد کیا ہے۔

کمانڈ اپ گریڈ کرنے کی تقریب اتحاد کے کریو بریفنگ سینٹر میں ہوئی، جس میں پائلٹ کے اہل خانہ، ساتھی پائلٹس اور ایئر لائن کی سینئر انتظامیہ کی موجودگی نے شرکت کی۔

کیپٹن عائشہ المنصوری نے کہا کہ وہ "بہت شکرگزار” ہیں کہ انہیں اتحاد ایئر ویز کے ساتھ اپنے ایوی ایشن کیریئر کو بڑھانے کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک کمرشل ایئر لائن میں کیپٹن بننے والی پہلی خاتون اماراتی ہونے پر فخر ہے، اور امید ہے کہ میں نوجوان خواتین کے لیے کیریئر کے اس راستے پر چلنے کے لیے ایک تحریک بنوں گی۔

کیپٹن نے 15 سال قبل اتحاد کے کیڈٹ پائلٹ پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی، اور 2010 میں اپنی گریجویشن مکمل کی اور اردن کے لیے ایئربس A320 پر اپنی پہلی پرواز کی۔

قبل ازیں عائشہ المنصوری نے اپریل 2019 میں ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -