جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ویڈیو: اسرائیلی فوج کی بین الاقوامی سفارتکاروں پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین اور عرب سفارت کار مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آ گئے۔

الجزیرہ کے مطابق یورپی یونین، عرب اور ایشیائی ممالک کا ایک سفارتی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

فلسطینی اتھارٹی (PA) اور متعدد ممالک نے تصدیق کی ہے جب کہ خود اسرائیل نے بھی تسلیم کیا ہے کہ فائرنگ کا واقع پیش آیا۔

سفارت کار بدھ کے روز جنین میں انسانی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک سرکاری مشن شروع کر رہے تھے کیونکہ وہاں پر وسیع پیمانے پر اسرائیلی فوجی حملہ کیا گیا جس میں متعدد شہید اور بے گھر ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے وفد کو ہٹانے کے لیے انتباہی گولیاں چلائیں کیونکہ وہ پہلے سے طے شدہ راستے سے ہٹ کر ایک ایسے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جس میں اسے جانے کا اختیار نہیں تھا۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سول انتظامیہ کے کمانڈر نے اسرائیلی افسران کو وفد کے ممالک کے نمائندوں سے بات کرنے کا حکم دیا، اور جلد ہی سفارت کاروں کے ساتھ ذاتی بات چیت کریں گے اور انہیں اس معاملے پر کی گئی ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں