تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

روسی سفیروں کو یورپ سے بےدخل کرنے کا حکم

روس اور یورپی یونین میں سفارتی کشیدگی بڑھ گئی، یورپی ممالک نے درجنوں روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی، ڈنمارک، سویڈن اور اسپین نے کل 73 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور انہیں جلد از جلد ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک 25 روسی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کو نکال رہا ہے جو ہمارے ملک کے مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

وزیر خارجہ این لِنڈے کے مطابق سویڈن جاسوسی کے الزام میں تین روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرے گا۔
قبل ازیں منگل کو اٹلی کے وزیر خارجہ Luigi Di Maio نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے قومی سلامتی کے لیے 30 روسی سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دیگر یورپی اور بحر اوقیانوس کے شراکت داروں کے ساتھ متفق ہے اور یہ ہماری قومی سلامتی سے منسلک وجوہات اور روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کے خلاف بلا جواز جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والے موجودہ بحران کے تناظر میں ضروری ہے۔

دریں اثنا ڈنمارک نے کہا کہ اس نے خود کو سفارت کار ظاہر کرنے والے 15 روسی "انٹیلی جنس افسران” کو ملک چھوڑنے کے لیے 14 دن کا وقت دیا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے منگل کے روز متعدد یورپی ممالک کی طرف سے روسی سفارت کاروں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات رابطوں کو پیچیدہ بنائے گا۔

Comments

- Advertisement -