ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

یورپی ممالک کو اپنی سرزمین پر ایرانی جوہری میزائل گرنے کا انتظار ہے: نیتن یاہو

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ایران کے جوہری میزائل یورپی ممالک کی سرزمین پر نہیں گریں گے تب تک وہ نیند سے بیدار نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی ممالک کے وزرا خارجہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا، بعدازاں یورپی ممالک کے خارجہ پالیسی چیف فریڈیکا موگیرنی نے کہا کہ وزرا خارجہ کے نزدیک ایران نے جوہری معاہدے کے خلاف سنگین ورزی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ وزرا خارجہ جوہری معاہدے کے آرٹیکل 36 کو نافذالعمل نہیں سمجھتے۔ وزرا خارجہ کے بیان پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ بالکل ایسا ہے کہ ایک شخص اپنا سر ریت میں چھپا لے اور خطرے کو نظر انداز کردے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ چند لوگ یورپ میں ایسے ہیں جو یورپی سرزمین پر ایرانی جوہری میزائل گرنے پر اپنی آنکھ کھولیں گے اور تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا

بینجمن نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے میں ناکام ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ کام ان کے بس میں نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں