جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع : یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لئے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا، مشن پاکستانی اقدامات کا جائزہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر یورپی یونین کامانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا، اس حوالے سے حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ
مشن انسانی حقوق، چائلڈلیبرکاخاتمہ،لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا۔

وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کیجانب سے27کنونشنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پرامید ہیں۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ تجارت پاکستان نےجی ایس پی کنونشنزپربھرپورعملدرآمدکیا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے بعد مزید 5کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کادرجہ ملنےسےیورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو یورپی یونین کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین پار لیمنٹ نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے20ارب ڈالرزسےزائد کافائدہ ہوچکا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں