چند موبائل فون کمپنیاں نئے اسمارٹ فون کے ساتھ چارجر اور ہینڈ فری نہیں دیتی ہیں اور اس کے ذریعے وہ کثیر آمدنی کماتی ہیں۔
لیکن اب چارجر پورٹ سے متعلق یورپی یونین اہم مسئلہ حل کرنے جارہی ہے، یورپی کمیشن نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تمام موبائل فون، کیمروں اور الیکٹرانک آئٹمز کے لیے ایک جیسے یونیورسل چاجر بنائے جائیں گے۔
ایک جیسے چارجر کے باعث پلاسٹک اور الیکٹرانک کے کباڑ میں کمی آئے گی، یورپی کمیشن نے یونیورسل چارجر کے لییے سی ٹائپ یو ایس بی چارجر کو بہترین آپشن قرار دیا ہے۔
یورپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انڈسٹری کو مسئلے کے حل کے لیے کافی وقت دیا، اب وقت آگیا ہے کہ ایک عام چارجر کے لیے قانون سازی کی جائے۔
ایپل کی تجویز کی مخالفت
ایپل کمپنی نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تشویش میں مبتلا ہیں کہ سخت ضابطہ صرف ایک قسم کے کنیکٹر کو لازمی قرار دینے کی بجائے جدت کو روکتا ہے جس کے نتیجے میں یورپ اور دنیا بھر کے صارفین کو نقصان پہنچے گا۔
کمپنی نے 24 ماہ کی منتقلی کی مدت سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کیا کہ کمپنیوں کو ایک بار قانون سازی کے بعد اس کی تعمیل کی جائے گی۔