جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فرانس کی یوکرین کو طویل المدت حمایت کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین کو طویل المدت حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے یورپی یونین کی حمایت طویل مدت تک جاری رہے گی کیونکہ وہ روس کے حملے کے خلاف گزشتہ 6 ماہ سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

میکرون نے کیف میں کریمیا پلیٹ فارم کانفرنس کے شرکاء سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ تنازعہ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد "ہمارا عزم تبدیل نہیں ہوا ہے اور ہم اس کوشش کو طویل مدت تک برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یہ کہہ کر کریمیا پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کیا کہ کیف روس کے ساتھ الحاق شدہ علاقے پر یوکرین کی حکمرانی بحال کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں