اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

روس مخالف یورپی اتحاد ٹوٹنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے وزیر اقتصادیات روبرٹ ہیبیک نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے خلاف بننے والے یورپی اتحاد کے ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

جرمن وزیر اقتصادیات نے اس خدشہ کا اظہار آج سے شروع ہونے والے یورپی یونین کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل کیا ہے، جس میں روس پر نئی پابنیاں لگانے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اس دو روزہ اجلاس میں روس سے تیل خریدنے پر پابندی اور روسی توانائی پر انحصار تیزی سے کم کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

روبرٹ ہیبیک  نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ہم نے دیکھا جب یورپ نے متحد ہو کر ردعمل دیا تو کیا ہوا، میں امید کرتا ہوں یہ اتحاد اسی طرح جاری رہے، لیکن ایسا ممکن نظر نہیں آتا یہ اتحاد ابھی سے ہی ریزہ ریزہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اب بھی بڑی اقتصادی طاقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو اس طاقت کو استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک کے سفارت کار ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل روسی تیل پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر اختلاف رائے ختم نہیں کر سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر نے دنیا کو خوراک کے بحران سے بچانے کا حل بتادیا

اجلاس سے قبل ہی روسی تیل کی درآمد پر پابندیوں کی نئی تجویز کو ہنگری کی جانب سے بلاک کیا جا رہا ہے۔ ہنگری کا زیادہ تر انحصار روس سے درآمد تیل پر ہے اور وہ 65 فیصد تیل روس سے خریدتا ہے، ہنگری کا موقف ہے کہ تیل کی درآمد پر پابندی ان کی معیشت کیلئے مہلک ثابت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں