ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

یورپین یونین کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپین یونین نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاک بھارت وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہی۔

یورپین یونین میں خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے، میں دونوں فریقوں پر زور دیتی ہوں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں۔ کشیدگی میں اضافہ کسی کی بھی مدد نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورتحال علاقائی و عالمی سطح پر خطرے کی صورت اختیار کرچکی ہے، تاہم اس بار کوئی عالمی طاقت بھارت کے ساتھ نہیں ہے۔

پاک بھارت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کون سا ملک کس کا ساتھ دے گا؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں ماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے اہم تجزیہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ دونوں ایٹمی ممالک اور ہمارے دوست ہیں انہوں نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کا کہا، اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا تھا کہ دونوں ممالک ہمارے دوست ہیں۔

مشاہد حسین سید نے کہا اس بار بہت حیران کن بات سامنے آئی وہ یہ کہ اس دنیا کی تین بڑی طاقتیں امریکا چین اور روس کا اس موجودہ صورتحال پر بیان بہت متوازن اور غیر جابندار ہے اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان جھکاؤ بھارت کی طرف نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں