منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یوروپا فٹبال لیگ: لیور پول ناکام، سیویلا نے ٹائٹل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوروپا فٹبال لیگ میں سیویلا نے لیور پول کو شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

بیسل کے سینٹ جیکب پارک میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکہ میں سیویلا نے لیور پول کی ایک نہ چلنے دی۔ کھیل کے پہلے ہاف میں لیور پول کا پلڑا بھاری رہا لیکن دوسرے ہاف میں لیور پول کی ٹیم نے ہتھیار ڈال دیے۔ 35ویں منٹ میں لیور پول کے اسٹرائیکر اسٹوریج نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں سیویلا نے حکمت عملی تبدیل کی اور اٹیکنگ کھیل شروع کردیا۔ 46ویں منٹ میں سیویلا نے مقابلہ برابر کردیا۔ مورینو نے 64 اور 70ویں منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو چیمپیئن بنا دیا۔

- Advertisement -

سیویلا کے کھلاڑیوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ خوب جشن منایا اور اس تاریخی لمحے کو یادگار بنا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں