اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

یورپ میں قیامت خیز گرمی، شہریوں کو وارننگ جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ میں ان دنوں قیامت خیز گرمی کاراج ہے، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، کئی ممالک میں گرمی سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ میں شدید گرمی کے باعث مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ حاملہ خواتین اور بچوں کو دن کے وقت گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی سے لیکر رومانیہ تک شدید اور غیر معمولی گرمی کے باعث متعلقہ حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے اور محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دن کے گرم ترین اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب کینیڈا بھی غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا ہے، طوفانی بارشوں کا چوراسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، معاشی حب ٹورنٹو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹورنٹومیں طوفانی بارشوں نے ہرشے کو ڈبو دیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

چین، شاپنگ سینٹر میں آگ بھڑک اُٹھی، 16 افراد ہلاک

شدید بارشوں کے باعث گٹر ابل پڑے، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں