منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یورپی ممالک روسی ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ میں

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یورپی ممالک روسی ویکسین حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگ گئے، یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے روس کی سپوتنک وی کرونا وائرس ویکسین بنانے والوں سے بات چیت شروع کردی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس کی سپوتنک وی کرونا وائرس ویکسین بنانے والوں سے بات چیت کا آغاز کیا ہے۔

یورپی یونین کے ایک عہدے دار کے مطابق، جو بلاک کے لیے ادویات اور ویکسینز کا لائسنس دیتا ہے روسی ویکسین ڈویلپر نے ای ایم اے سے رابطہ کیا ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ریگولیٹرز روسی ویکسین کی تجویز کو شائع کرنے سے پہلے اس کے اب تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے اور اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا روسی ساختہ سپوتنک وی ویکسین یورپی یونین کے ممبر ممالک میں ہیلتھ کیئر سسٹم کے ذریعہ استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں۔

روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ کریل دمتریف کے مطابق 22 اکتوبر کو روسی ویکسین کی یورپی ممالک کی منظوری کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ انہوں نے تجویز کیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ روسی ویکسین جرمنی میں بھی تیار کی جاسکتی ہے۔

رواں ہفتے کے شروع میں گامالیہ سینٹر جس نے سپوتنک وی تیار کی ہے، نے اعلان کیا کہ کلینیکل ٹرائلز کے اعداد و شمار کے حالیہ تجزیے نے یہ تجویز کیا ہے کہ روسی ساختہ ویکسین پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ مؤثر ہو سکتی ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں ٹیم نے بتایا کہ روسی ویکسین کی ایک خوراک وصول کرنے والوں میں سے 95 فیصد سے زیادہ افراد کوویڈ 19 کے خلاف ہرڈ امیونٹی حاصل کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں