بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

یورپ کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک مالٹا نے شہریت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑا اعلان کردیا، چند قوائد و ضوابط پر پورا اترتے ہوئے کوئی بھی شخص ابھی یورپ کا شہری بن سکتا ہے۔

بحیرہ روم کے کنارے واقع مالٹا حسین نظاروں کے حوالے سے ایک معروف یورپی ملک ہے، یہاں کے حکام نے یورپین یونین کی شہریت حاصل کرنے لیے ایک پرکشش پیشکش کی ہے، ایسے اشخاص جن کے پاس وافر مقدار میں رقم موجود اور وہ سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ مالٹا کی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

جزیرے نما یہ ملک سرمایہ کاری پروگرام کے ذریعے یورپی یونین کی شہریت حاصل کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کررہا ہے، اس پروگرام کے تحت دولت مند افراد مالٹا کا پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یورپی ملک مالٹا کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا بھر کے 180 سے زیادہ ممالک میں بغیر ویزا کے جاسکتے ہیں۔

مالٹا کے سرمایہ کاری پروگرام میں اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو چند تقاضوں پر پورا اترنا ہوگا، امیدوار کی کم از کم عمر 18 سال ہو، وہ کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھتا ہو جبکہ امیدوار کو جانچ کے سخت عمل سے گزارا جائے گا۔

سب سے اہم بات یہ کہ درخواست دہندہ کو مالٹا میں قومی ترقی اور سماجی فنڈ میں کم سے کم 6 لاکھ یوریز کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، مالٹا میں کم از کم 3 لاکھ 50 ہزار یوروز مالیت کی جائیداد کی خریداری کرنا ہوگی جسے کم از کم 5 سال تک اپنے رکھنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ مالٹا میں کم از کم 5 سال کے لیے پراپرٹی کرائے پر لینا ہوگی، جس کا کم از کم سالانہ کرایہ 16 ہزار یورو ہونا چاہے۔

شہریت حاصل کرنے والے افراد کئی چیزوں سے مستفید ہوسکیں گے بشمول یورپ، برطانیہ اور امریکا سمیت 180 سے زیادہ ممالک کا ویزا فری سفر کرنے کے اہل ہونگے۔

یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے اہل ہونگے، درخواست دہندہ اعلی معیار زندگی، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سے استفادہ حاصل کرے گا۔

سرمایہ کاری پروگرام کے تحت مالٹا کی شہریت حاصل کرنے میں 12 سے 14 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے، سب سے پہلے امیدوار کو ابتدائی درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کروانا ہونگے۔

اس کے بعد ایک جانچ کا عمل ہوگا، 12 ماہ کی رہائش کی ضروریات درکار ہونگی، مالٹا کی حکومت کی طرف سے منظوری درکا ہوگی اور مالٹا کے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے امیدوار کو وفاداری کا حلف اٹھانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں