جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

یورپین کونسل کے صدر کا بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے پر اطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپین کمیشن کے صدر چارلس مشل نے امریکی صدر کی تبدیلی کو پُرسکون قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یورپین کونسل کےصدرچارلس مشل کاپارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے یورپی رہنما نے امریکی صدر جوبائیڈن کے عہدہ سنبھالنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی تبدیلی سےہم سکون محسوس کررہےہیں، بائیڈن کا عہدہ سنبھالنا باعث سکون ہے جس سے نئی زندگی کا آغاز ہوگا۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’امید ہے جوبائیڈن کے دورِ صدارت میں یورپ اور امریکا کے درمیان تعلقات کے نئے باب کھلیں گے اور ہم نیا آغاز کریں گے، اصل امریکا واپس آگیا ہے، امریکی صدر کی تبدیلی کا دن ہمارے لیے اچھی خبر لایا ہے۔ یورپین کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ با اعتماد اتحادی کے ساتھ نئی زندگی کے آغاز کے لیے تیار ہے‘۔

مزید پڑھیں: نسلی تعصب دوبارہ سر نہیں‌ اٹھائے گا، ہمیں‌ مل کر کرونا سے لڑنا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

اُن کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدرٹرمپ شاید تاریخ بن جائیں، ٹی وی پردکھائےجانیوالے مناظر نے سب کو چونکا کے رکھ دیا تھا،ہم امریکی جمہوریت کے دل کیپٹل ہل جیسےواقعات کےعادی نہیں ہیں۔

چارلس مشل کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن امریکا اور دنیا کے لیے انتقال اقتدار سے کچھ بڑھ کر ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں