ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کےلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک ہنگری اور پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایسے افراد کےلیے ویزا ریکوائرمنٹس ختم کردی ہیں جو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حامل ہونگے۔

ہنگری کے وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آباد پہنچے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وزارئے خارجہ کے درمیان ویزا کےلیے درکار دستاویزات کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا گیا، ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سیزیجارٹو کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ پپیٹر سیزیجارٹو نے کہا کہ ہم سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کےلیے ویزا کی ضروریات ختم کرنے پر خوش ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ اقدام اس لیے کیا ہے کہ ہم اپنے تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں، اس کے علاوہ ہم پاکستانی طلبا کو ہر سال 400 اسکالرشپس بھی آفر کررہے ہیں۔

پیٹر سیزیجارٹو نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم دوگنا ہونے پر بھی اظہار اطمینان کیا جبکہ ہنگری کی کمپنیوں کی جانب سے فوڈ سیکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ کو بھی نشاندہی کی۔

پاکستان کو قابل اعتماد پارٹنر قرار دیتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے جی ایس پی پلس کی معیاد 2027 کے بعد بھی بڑھانے کے لیے کوشش کرے گا۔

یورپی ملک نے ورک ویزا کی شرائط میں نرمی کردی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں