ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کا دورہ پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں، نائب صدر نے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدو دورہ پاکستان پر ہیں۔

نائب صدر نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر تبادلہ خیال ہوا۔ یورپین پارلیمنٹ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے یورپی پارلیمنٹ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی، جی ایس پی پلس کے لیے چوہدری سرور کا اہم کردار ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کاستالدو گورنر پنجاب کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس سے قبل کہا تھا کہ نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان آنا سفارتی اور معاشی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے 3 دسمبر کو دورہ یورپ میں نائب صدر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس میں تجدید پر زور دیا تھا۔ سنہ 2013 میں بھی گورنر پنجاب نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

گورنر پنجاب کے مطابق جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر کا فائدہ ہوتا ہے۔ پچھلے 5 سال میں پاکستانی معیشت کو 15 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا۔ پاکستانی معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی نہیں چاہتی کہ پاکستان کو مزید 3 سال جی ایس پی پلس کی تجدید ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں