اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستانی فضائی صنعت کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یورپی سیفٹی ایجنسی (ایسا) نے پاکستانی سول ایوی ایشن کے سیفٹی معیار کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور سول ایوی ایشن کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈنمارک، اٹلی اور سے سوئیڈن سے ممبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، جو دو روز تک جاری رہا۔

اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن نے یورپی کمیشن کو سی اے اے کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے یورپی کمیشن کو فلائٹ اسٹینڈرڈ ایئر وردیننس اور لائسنسنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

یورپی کمیشن نے اجلاس میں سی اے اے سے مختلف ایشوز پر سوالات بھی پوچھے گئے، ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری نے یورپی کمیشن کو ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلی جوابات دیئے۔

یورپی سیفٹی کمیشن نے پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے سیفٹی سے متعلق کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی اے اے کے مختلف شعبوں کے سربراہان کی جانب سے دی جانیوالی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا۔

سول ایوی ایشن نے کپتانوں کے لائسنس سے متعلق برطانوی ایوی ایشن سسٹم نصب کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کپتانوں کے نئے لائسنس کے اجراء کے نظام کو مکمل طور پر شفافیت ہے، برطانوی سسٹم نصب ہونے سے عالمی معیار کے امتحانات لئے جائیں گے۔

اجلاس ایئر ایکسیڈنٹ انویسی گیشن بورڈ کی جانب سے بھی یورپی کمیشن کو طیارے حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے  یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا یورپی ممالک کےلیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ آئندہ چھ ماہ کےلیے معطل کردیاتھا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کی یورپ کےلیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئی تھیں ۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں